Site icon Meritnews

پاکستان کو سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست، بنگلہ دیش کا سیریز میں کلین سویپ

بنگلا دیش ٹیسٹ ٹیم نے پاکستان ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سلہٹ کے مقام پر جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن کا آغاز ہوچکا ہے جہاں قومی ٹیم کے 7 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بن چکے ہیں۔

پاکستان ٹیم کی جانب سے محمد رضوان 75 اور ساجد خان 8 رنز کے ساتھ دن کا آغاز کررہے ہیں، بنگلا دیش کو جیت کے لیے 3 وکٹیں درکار ہیں جبکہ پاکستان کو جیت کے لیے 121 رنز کی ضرورت ہے۔
واضح رہے چوتھے دن کے اختتام پر بیٹنگ کوچ اسد شفیق کا کہنا تھا کہ امید ہے محمد رضوان اور ساجد خان ٹیم کو ہدف تک پہنچائیں گے ۔

Exit mobile version