Site icon Meritnews

اسرائیل کی حساس تنصیب میں بڑا دھماکہ

اسرائیل کی حساس تنصیب میں بڑا دھماکہ ہوا ہے جس کے بعد حکام نے وہاں ریسکیو گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی دفاعی کمپنی کے دفتر کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، آن لائن گردش کرنے والی ویڈیوز میں ایک بڑا دھماکہ اور فضا میں بلند ہوتا ہوا مشروم کلاؤڈ دیکھا جا سکتا ہے جس سے مقامی سطح پر تشویش کی لہر پیدا ہوگئی۔

اسرائیلی دفاعی کمپنی تومر نے کہا ہے کہ یہ دھماکہ دراصل پہلے سے طے شدہ تجربہ تھا جو منصوبے کے مطابق کیا گیا، تاہم یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ہمیشہ سے اسرائیل کی طرف سے اپنے نقصانات کو کم سے کم ظاہر کیا جاتا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق دھماکہ مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی علاقے بیت شمیش میں ہوا، فوج نے علاقے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والی گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی لگا دی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ حساس تنصیب میں ہوا ہے، فیکٹری میں ہیوی اور لائٹ راکٹ انجن بنائے جاتے ہیں، دھماکے کی وجہ اور اس میں نقصان سے متعلق نہیں بتایا گیا۔

اسرائیلی حکام کے مطابق یہ دھماکہ خیز مواد کا کنٹرولڈ دھماکہ تھا، تاہم کنٹرولڈ دھماکے سے متعلق عوام کو پیشگی آگاہ نہ کرنے پر سوالات پیدا اٹھنے لگے ہیں

Exit mobile version