اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہید لیاقت علی کے اہلِ خانہ کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
شہید کی فیملی کو ٹریفک پولیس آفس میں نئے تعمیر شدہ ویٹنگ ہال کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا گیا، افتتاحی تقریب میں شہید کے اہلِ خانہ نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر پولیس افسران اور اہلکاروں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، نئے ویٹنگ ہال کا افتتاح بھی شہید کے اہلِ خانہ کے ہاتھوں کرایا گیا۔
تقریب کے دوران پولیس افسران نے شہید لیاقت علی کی خدمات اور قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
