• پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے، ضلع پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا گیا۔
    غاصب بھارت نے ایک بار پھر انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دیں، سفاک بھارتی درندوں نے سرچ آپریشنز کو معصوموں کے شکار کا ذریعہ بنا لیا ہے، بندوق کے زور پر حقِ خودارادیت کی آواز دبانے کا بھارتی خواب کبھی حقیقت نہیں بن سکتا۔

    دنیا بھارت کا وہ گھناؤنا چہرہ دیکھ رہی ہے جو امن کی آڑ میں نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے،وادی میں جاری وحشیانہ ریاستی جبر بھارت کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے شالیمار میں بھی متعدد کشمیری نوجوان گرفتار کر لیے، جس پر کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

    مشعال ملک نے کہا کہ بھارت طاقت سے کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم انتہا کو پہنچ چکے ہیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

    18 مناظر