Site icon Meritnews

یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے

متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے کیے گئے دعوے کی تردید کر دی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بنیامین نیتن یاہو نے ایران کے خلاف جنگ کے دوران خفیہ طور پر امارات کا دورہ کیا۔
اماراتی سرکاری خبر رساں ادارے وام کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات اُن خبروں کی تردید کرتا ہے جن میں کہا جا رہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم نے دورہ کیا یا اماراتی سرزمین پر کسی اسرائیلی فوجی وفد کا استقبال کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات اعلانیہ ہیں، یہ تعلقات کسی خفیہ یا پوشیدہ انتظامات پر مبنی نہیں ہیں لہٰذا کسی بھی غیر اعلانیہ دورے یا خفیہ انتظامات سے متعلق دعوے بے بنیاد ہیں، جب تک کہ ان کی تصدیق امارات کے متعلقہ سرکاری حکام کی جانب سے نہ کی جائے۔

اماراتی حکومت نے ذرائع ابلاغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا غیر مصدقہ معلومات نشر کرنے سے گریز کرے اور سیاسی تاثر پیدا کرنے کیلئے بے بنیاد خبروں کا سہارا نہ لے۔

خیال رہے کہ یہ تردید ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بین الاقوامی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ جنگ کے دوران خفیہ طور پر امارات کا دورہ کیا اور صدر محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔

Exit mobile version