Site icon Meritnews

سابق بھارتی آرمی چیف منوج نروانے نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کر دی

بھارت کے سابق آرمی چیف منوج نروانے نے بھارتی انتہا پسند جماعت آر ایس ایس رہنما کے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کر دی۔
بھارتی میڈیا کےمطابق سابق بھارتی آرمی چیف منوج نروانے نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دونوں طرف لوگوں کے مسائل ایک جیسے ہیں، روٹی کپڑا اور امکان جیسے مشترکہ مسائل کا سامنا ہے، عام آدمی کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرحد کے دونوں جانب عام لوگ رہتے ہیں، جب دونوں اطراف کے عوام کے درمیان دوستی ہو گی تو دونوں ممالک کے درمیان بھی دوستی قائم ہوگی۔

اس کے علاوہ بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا کہ اب آر ایس ایس پاکستان کے ساتھ بات چیت، اچھے تعلقات، ویزوں، تجارت اور کرکٹ کی وکالت کر رہی ہے، آر ایس ایس کے جنرل سیکرٹری کے بیان پر بھارتی حکومت کا ردعمل جاننے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ آر ایس ایس نے پاکستان سے مذاکرات کا اشارہ دیا ہے، آر ایس ایس کے جنرل سیکرٹری دتاتیریا ہوسابالے نے کہا کہ بھارت کو ہمیشہ پاکستان سے مذاکرات کے لیے تیار رہنا چاہئے، دروازے بند نہیں کرنے چاہئے۔

آر ایس ایس کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ سفارتی تعلقات برقرار رکھنے کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ تجارت اور کاروبار جاری رکھے جاتے ہیں، ویزے جاری کیے جانے چاہئے، بھارت کو یہ سب بند نہیں کرنا چاہئے۔

Exit mobile version