Site icon Meritnews

امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ چاہتا ہے مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے۔
ایک بیان میں مارکو روبیو نے کہا کہ چین ایران کو خلیج میں جاری اقدامات سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ کرے، چین کے مفاد میں ہے کہ وہ بحران کے حل میں کردار ادا کرے۔

امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ چین کے اپنے بحری جہاز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے ہیں، چین موجودہ بحران سے متاثر ہو رہا ہے۔

Exit mobile version