Site icon Meritnews

افغان طالبان رجیم کی ریاستی دہشتگردی، نہتے شہریوں کا قتلِ عام

افغانستان پر قابض طالبان رجیم اپنے ہی عوام کی دشمن بن گئی جبکہ نہتے شہریوں پر طاقت کا بے دریغ استعمال جاری ہے۔
افغان طالبان رجیم طاقت کے ناجائز استعمال کے ذریعے شہریوں کے اثاثوں پر بھی قبضہ کرنے لگی ہے۔

افغان جریدے “افغان انٹرنیشنل” کے مطابق صوبہ بدخشاں کے ضلع ارگو میں وسائل پر قبضے کے تنازع پر طالبان اور مقامی رہائشیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جھڑپوں کے دوران طالبان فورسز کی براہِ راست فائرنگ سے دو شہری جاں بحق ہوگئے۔ ”افغان انٹرنیشنل“ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ احتجاج کی شدت میں مسلسل اضافے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طالبان رجیم نے اپنے مبینہ وحشیانہ مظالم کو چھپانے کے لیے بدخشاں میں موبائل سروس بھی معطل کردی ہے۔

ماہرین کے مطابق طالبان فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکت نے ثابت کردیا ہے کہ قابض رجیم میں افغان عوام محفوظ نہیں رہے۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ افغان طالبان انسدادِ منشیات کے نام پر لوٹ مار کے ذریعے منشیات کے مکروہ دھندے کو مزید وسعت دے رہے ہیں۔

Exit mobile version