
ایرانی وزیر خارجہ اور نیدرلینڈز کے ہم منصب کا رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ ٹام بیرینڈسن کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات پر بات کی، جبکہ دونوں رہنماوں نے علاقائی و سفارتی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں، ایرانی وزیر خارجہ نے مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں علاقائی صورِتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
17 مناظر