• آذربائیجان کے وزیر داخلہ کی بنوں میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت

    آذربائیجان کے وزیر داخلہ نے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی۔
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو آذربائیجان کے ہم منصب کرنل جنرل ولایت ایوازوف کا مراسلہ موصول ہوا ہے۔

    آذربائیجان کے وزیر داخلہ نے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے علاوہ ازیں انہوں نے پاکستانی عوام اور متاثرین سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

    آذربائیجانی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خودکش حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت اور زخمی ہونے کے افسوسناک واقعہ پر انتہائی رنجیدہ ہیں، آذربائیجان ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مذمت کرتا ہے، آذربائیجان دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں کی مستقل حمایت کرتا ہے۔

    اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ افسوسناک واقعہ پر ہم پاکستان کے برادر عوام کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ شہداء کو اپنی رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی دے۔

    16 مناظر