
ججز کے خلاف شکایات: سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 14 مئی کو طلب
ججز کے خلاف مختلف شکایات کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 14 مئی کو طلب کیا ہے۔
اجلاس میں ملک بھر کی ہائیکورٹ کے 21 ججز کیخلاف شکایات پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان شرکت کریں گے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم سمیت کونسل کے دیگر ممبران بھی شریک ہوں گے۔
20 مناظر