• فیلڈ مارشل کی قائدانہ صلاحیتوں اور کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی دنیا معترف

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں اور کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی دنیا معترف ہے۔
    فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عالمی امن کے فروغ کیلئے مخلصانہ کاوشیں انہیں عالمی عسکری قیادت میں ممتاز بناتی ہیں، جبکہ بین الاقوامی جریدے نے امریکہ ایران مذاکرات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بطور ثالث کردار کو انتہائی اہم اور کلیدی قرار دے دیا۔

    سپین کے معروف جریدے ایل پائس کے مطابق مئی 2025 پاک بھارت جنگ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک فاتح اور بہادر فوجی راہنما کے طور پر ابھرے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بااثر شخصیت ہیں اور امریکہ ایران سیز فائرمیں ان کا کردارانتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

    تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی امریکی صدر نے کسی پاکستانی فوجی سربراہ کی میزبانی کی ہے، جو کہ سربراہِ مملکت نہیں تھا، صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایک غیرمعمولی، بہادر اور عظیم جنگجو قرار دیا، ایران امریکہ مذاکرات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہی بطور ثالث بات چیت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

    ایل پائس کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اُن چند عالمی شخصیات میں شامل ہیں جو بیک وقت امریکہ اور ایران دونوں کے ساتھ مؤثر پیغام رسانی کی صلاحیت رکھتے ہیں، علاقائی اور بین الاقوامی پیچیدہ معاملات کو بہتر انداز میں سمجھتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور پُر اثر شخصیت کے باعث دنیا بھر میں مرکز نگاہ بن چکے ہیں، مشرق وسطیٰ کو جنگ کی تباہی سے بچانے میں مارشل سید عاصم منیر کا انتہائی اہم کردار ہے، تاہم عسکری قیادت کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور امن کیلئے اقدامات کا عالمی سطح پر اعتراف اور پذیرائی پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔

    28 مناظر