امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی، امریکہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی حفاظت کیلئے تعیناتیاں کر رہا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ پراجیکٹ فریڈم لوگوں کو بچانے کیلئے ہے، کسی پر حملہ نہیں کیا، ہم پر گولی چلائی گئی تو جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے 7 ایرانی فاسٹ بوٹس کو تباہ کر دیا، جاری تصادم کے باعث آبنائے ہرمز میں 10 سویلین سیلر ہلاک ہوئے، امریکی فوج کیلئے خطرہ بننے والے ڈرون اور بوٹس کو نشانہ بناتے رہیں گے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز میں مجرمانہ اقدامات کر رہا ہے، آبنائے ہرمز عالمی گرز گاہ ہے، اسے کوئی کنٹرول نہیں کر سکتا، ایران کو حقیقت تسلیم کر کے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔
مارکو روبیو کا مزید کہنا تھا کہ جیرڈ کشنر اور سٹیو وٹکوف مذاکرات پر کام کر رہے ہیں، امریکی ناکہ بندی سے ایران کو یومیہ 500 ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔
