Site icon Meritnews

ایران کے میزائل اور ڈرون حملے، متحدہ عرب امارات کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر متحرک

متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملے جاری ہیں، جنہیں ناکام بنانے کے لیے ملک کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔
اماراتی وزارتِ دفاع کے مطابق دفاعی نظام بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے ساتھ ساتھ ڈرونز کو بھی مؤثر انداز میں روک رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں سنی جانے والی دھماکوں کی آوازیں دراصل انہی دفاعی کارروائیوں کا نتیجہ ہیں۔

وزارتِ دفاع نے مزید کہا کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Exit mobile version