• شکار پور میں کار سوار ایس ایچ او اپنے ہی اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق

    شکارپور میں لکھی غلام شاہ کے قریب پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار ایس ایچ او جاں بحق ہوگئے۔
    پولیس کے مطابق لکھی غلام شاہ پولیس نے پرائیویٹ کار کو روکنے کا اشارہ کیا تھا، کار نہ روکنے پر پولیس نے فائرنگ کر دی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ایس ایچ او کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکے، علی حسن تھانہ غلام شاہ میں بطور ایس ایچ او تعینات تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے اے ایس پی شکارپور کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی، انکوائری کمیٹی کو 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    36 مناظر