Site icon Meritnews

عالمی ادارے ایپسوس نے پاکستان کی امریکا ایران ثالثی پر سروے جاری کر دیا

عالمی تحقیقی ادارے ایپسوس نے پاکستان کی امریکا ایران ثالثی پر سروے جاری کردیا۔
سروے کےمطابق 74 فیصد پاکستانی شہری پاکستان کی ثالثی کی کوششوں سے آگاہ ہیں، کشیدگی کی پچھلی لہر میں یہ شرح 65 فیصد تھی، 45 فیصد کہتےہیں یہ پاکستان کے لیے بڑی جیت ہے

سروے کے مطابق 37 فیصد کا خیال ہےعالمی تصویر بہتر ہوئی ہے، سروے،33 فیصد کے مطابق پاکستان کی سفارتکاری مضبوط ہوئی،31 فیصد کے مطابق پاکستان کی بین الاقوامی حیثیت بہتر ہوئی۔

55 فیصد کے مطابق کریڈٹ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیرکوجاتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے حق میں 38 فیصد نے رائے دی،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈارکےحق میں 6 فیصد رائے سامنے آئی۔

Exit mobile version