• افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ برتری اور آپریشنل تیاری برقرار ہے: لیفٹیننٹ کرنل مرزا جہانتاب

    معرکۂ حق کی عظیم کامیابی میں قوم کے سپوتوں کے کردار کو ایک بار پھر اجاگر کیا گیا، جہاں ہر مسلح افوج نے اپنی ذمہ داری انتہائی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کے ساتھ نبھائی۔
    تفصیلات کے مطابق یونٹ کمانڈر، لیفٹیننٹ کرنل مرزا جہانتاب خالد نے کہا کہ ہم نے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ ہمارے مؤثر اور بروقت رسپانس کا انتظار کرو۔

    لیفٹیننٹ کرنل کا کہنا تھا کہ انہوں نے معرکۂ حق کے دوران فتح ون میزائل سسٹم کی تیاری، تعیناتی اور بروقت استعمال کے تمام مراحل کی نگرانی کی، جس میں اعلیٰ سطح کی منصوبہ بندی، درست ہدف بندی اور آپریشنل ہم آہنگی شامل تھی۔

    انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق کی کامیابی کے ایک سال بعد بھی افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ برتری اور آپریشنل تیاری برقرار ہے، جو جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر حکمت عملی کا مظہر ہے۔

    یونٹ کمانڈر مرزا جہانتاب خالد نے کہا کہ فتح ون میزائل کے مؤثر، درست اور بروقت استعمال نے دشمن کے اہم اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جو پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کا واضح ثبوت ہے۔

    یہ کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان نہ صرف دفاعی طور پر مستحکم ہے بلکہ جدید جنگی تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو مؤثر انداز میں بروئے کار لانے کی مکمل اہلیت رکھتا ہے۔

    12 مناظر