Site icon Meritnews

محسن نقوی کا لاہور میں نادرا سنٹر کا دورہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا اچانک دورہ کیا، بے پناہ رش اور اے سی بند ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا سنٹر شملہ پہاڑی پر سہولتیں بہتر کرنے کا حکم دیا اور موقع پر موجود شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کے عمل کے بارے میں استفسار کیا۔

وزیرداخلہ نے مختلف کاونٹرز ہر جاکر شہریوں سے ملاقات کی اور مسائل پوچھے، وزیرداخلہ نے رش کو بہتر طریقے سے مینج کرنے کا حکم دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ نادرا سنٹر شملہ پہاڑی پہلے بھی وزٹ کر چکا ہوں، صورتحال بہتر تھی، آج شہریوں کا فیڈ بیک اچھا نہیں ملا، شہریوں کو تیز رفتار خدمات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

Exit mobile version