Site icon Meritnews

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی گئی

این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ باری کا امکان ہے ۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے ،چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، گوجر خان، جہلم، سیالکوٹ، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

نارووال، لیہ، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، لاہور، فیصل آباد اور ساہیوال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے ۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے ۔ گلگت، اسکردو، ہنزہ، نگر، غذر، دیامر، استور، گھانچے، شگر، کھرمنگ، مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، حویلی، پونچھ، راولاکوٹ، کوٹلی، میرپور اور بھمبر میں بارش کا امکان ہے ۔

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، ایبٹ آباد، ڈی ائی خان، بنوں، مالم جبہ اور دیر میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔

Exit mobile version