امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں، ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑی قیمت ادا نہیں کی
ٹروتھ سوشل پر بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے، آبنائے ہرمز کی ناکا بندی انتہائی دوستانہ ہے، مجھے ایران سے ڈیل کی تجویز سے آگاہ کر دیا گیا ہے، مجھے اس تجویز کے اصل الفاظ سے جلد آگاہ کیا جائے گا، جلد ہی جائزہ لوں گا، یہ سوچ نہیں سکتا کہ ایران کی تجاویز قابل قبول ہوں گی
مریکی صدرکا کہنا تھا کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑی قیمت ادا نہیں کی، ایران پر دوباہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں، ہماری ایران کی ناکابندی ایک دوستانہ ناکابندی ہے۔
اس کے علاوہ ٹرمپ نے کہا کہ جرمنی سے 5ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکاروں کو نکال رہے ہیں، جرمنی سے 5 ہزار سے کہیں زیادہ فوجی نکال لیں گے، سپین اور اٹلی سے بھی خوش نہیں ہوں۔
