Site icon Meritnews

ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کے خاتمے اور ایران پر دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممکنہ طور پر جنگ بندی کے خاتمے سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اس کی ضرورت ہے لیکن شاید پڑ بھی سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر لگائی گئی پابندیاں کامیاب ہیں، ایران تیل فروخت نہیں کرسکتا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، ایران کے خلاف فوجی آپریشن پہلے شروع کرنا چاہئے تھا، ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایران کی معیشت تباہ ہوتی جارہی ہے، ایران کی 90 فیصد میزائل کی فیکٹریاں تباہ کردیں۔

صدر ٹرمپ بولے ایرانی قیادت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال ایک بڑا مسئلہ ہے کیونکہ کسی کو معلوم نہیں کہ وہاں اصل لیڈر کون ہے۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ ایران کو فٹبال ورلڈکپ میں شرکت کی اجازت دینی چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے بولے میں نے پاک بھارت جنگ سمیت 8 جنگیں رکوائیں، پاکستان اور بھارت کی جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے، وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے کہا آپ نے 5 کروڑ انسان بچائے۔

امریکی صدر نے کہا ایران جنگ ختم ہوتے ہی تیل وگیس کی قیمتیں فوراً کم ہوجائیں گی، انہوں نے آبنائے ہرمز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم آبنائے ہرمز استعمال نہیں کرتے، ہمارے پاس بہت تیل ہے۔

Exit mobile version