
آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان
آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جب کہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
1آزاد جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے مگر مزید بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم ہے، صوبے کے جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، سبی میں درجہ حرارت 45 اور تربت میں 46 ڈگری پر پہنچ چکا ہے۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دن میں مطلع صاف اور موسم گرم رہنے کا امکان ہے، محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور نواب شاہ میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ سکرنڈ میں 45، دادو، لسبیلہ ، موہنجو داڑو 44، حیدر آباد، سکھر 42، ملتان، ساہیوال 38، کراچی 35،لاہور 34، اسلام آباد، پشاور 33،کوئٹہ، مظفر آباد 30 اور گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔
20 مناظر