Site icon Meritnews

صومالیہ کی یرغمال پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کی یقین دہانی

صومالی قزاقوں کے ہاتھوں 10 پاکستانیوں کے اغوا کے بعد صومالیہ کی حکومت نے پاکستان کو تحریری طور پر تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صومالی حکومت نے پاکستانی شہریوں کی محفوظ وطن واپسی کے لیے تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پاکستان نے صومالی حکومت کے ساتھ 10 پاکستانیوں کے اغوا کامعاملہ اٹھایا تھا۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید جنید انور چودھری نے صومالیہ سفیر کو اس سلسلے میں مراسلہ بھی بھیجا جس کی صومالی وزارت خارجہ نے وصولی کی تصدیق کی اور کہا کہ صورت حال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ بحری جہاز Honour 25 پر صومالی قزاقوں کے قبضے کے بعد سے 10 سے زائد پاکستانی عملہ یرغمال ہے جن میں کراچی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

مغویوں کے اہل خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، انہوں نےحکومت سے فوری مدد کا مطالبہ کیا ہے۔

Exit mobile version