
زلزلوں سے بچاؤ کیلئے جدید تعمیراتی ٹیکنالوجی ناگزیر ہے: مریم نواز شریف
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جدید تعمیراتی ٹیکنالوجی کے استعمال سے زلزلوں جیسے خطرات سے مؤثر طور پر بچاؤ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
زلزلہ متاثرین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
انہوں نے 2005 کشمیر زلزلہ کے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحے میں بچھڑنے والوں کی یاد آج بھی دلوں میں زندہ ہے اور حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات کے تباہ کن اثرات کو کم کرنے کے لیے مضبوط انفراسٹرکچر، جامع منصوبہ بندی اور عوامی شعور و آگاہی انتہائی ضروری ہیں، Pakistan School Safety Framework کے تحت نصاب میں قدرتی آفات سے متعلق ابواب شامل کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت جدید ٹیکنالوجی جیسے جیوگرافک انفارمیشن سسٹمز اور سیٹلائٹ ماڈلنگ میں سرمایہ کاری کر رہی ہے تاکہ آفات سے بروقت نمٹنے کی صلاحیت کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے قدرتی آفات سے بچاؤ اور بحالی کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں، اور حالیہ سیلاب کے دوران ریکارڈ وقت میں امدادی و بحالی سرگرمیاں مکمل کی گئیں جس سے عوام میں تحفظ کا احساس پیدا ہوا۔
5 مناظر