• لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش، درخت، بجلی کے پول گر گئے، 4 افراد زخمی

    لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔
    لاہور میں کینال روڈ، گلبرگ، مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، جوہرٹاؤن، چونگی امرسدھو، ملتان روڈ، وحدت روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، علامہ اقبال ٹاؤن، مسلم ٹاؤن میں بھی خوب بادل برسے۔

    ملتان اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، جعفرآباد میں مٹی کے طوفان کے بعد موسلا دھار بارش سے تباہی مچ گئی، درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے، خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

    بہاولنگر، خان پور اور کالاباغ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوگئی، سندھ میں نوڈیرو، شہداد کوٹ، کندھ کوٹ اور موہنجوداڑو میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔

    سکھر میں بارش کے ساتھ ہی مواصلاتی نظام معطل ہو گیا اور سیپکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔

    16 مناظر