
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کا تبادلہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کے ٹرانسفر کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی جوڈیشل کمیشن اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس خادم حسین سومرو کے تبادلے کا معاملہ زیر غور آئے گا، جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس ارباب محمد طاہر کے تبادلوں سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔
اجلاس میں جسٹس محسن اختر کیانی کے لاہور ہائیکورٹ تبادلے پر غور ہوگا، جبکہ جسٹس بابر ستار کے پشاور ہائیکورٹ تبادلے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
اسی طرح جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس خادم حسین سومرو کے سندھ ہائیکورٹ تبادلے پر غور کیا جائے گا، جسٹس ارباب محمد طاہر کے بلوچستان ہائیکورٹ تبادلے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تبادلے کیلئے معمول کا اجلاس بلانےکی درخواست مسترد کی تھ
16 مناظر