• امریکی بحریہ نے ایک اور ایرانی پرچم بردار آئل ٹینکر روک لیا

    امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام کے مطابق امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر یو ایس ایس رافیل پیرالٹا نے ایرانی پرچم بردار آئل ٹینکر ایم ٹی اسٹریم کو روک لیا۔
    سینٹکام کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب ٹینکر نے ایرانی بندرگاہ کی جانب سفر کرنے کی کوشش کی۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی کا حصہ ہے۔

    میرین ٹریفک کے مطابق ایم ٹی اسٹریم خام تیل بردار جہاز ہے جو ایرانی پرچم کے تحت چل رہا ہے اور آخری بار 13 روز قبل آبنائے ملاکا میں دیکھا گیا تھا۔

    دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ نے اس سے قبل امریکا پر کھلے سمندر میں قذاقی اور مسلح ڈکیتی کا الزام عائد کیا تھا، جب امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران سے منسلک 2 دیگر آئل ٹینکرز میجسٹک ایکس اور ٹیفانی کو قبضے میں لیا گیا تھا۔

    12 مناظر