• اردن کے شاہ کا ایران امریکا ڈیل میں عرب ممالک کے تحفظ کی ضمانت کا مطالبہ

    اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران امریکا ڈیل میں عرب ممالک کے تحفظ کی ضمانت شامل ہونی چاہیے۔
    اردن شاہی دیوان کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نے اردن کے دارالحکومت امان میں اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں اردن اور کویت کے درمیان تعلقات مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا، اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے مشترکہ عرب ممالک کی کوششوں کو تیز کرنے پر گفتگو کی گئی۔

    کویتی وزیر خارجہ سے گفتگو میں شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ خلیج کی سلامتی خطے اور دنیا کی سلامتی و استحکام کیلئے بنیادی حیثیت رکھتی ہے، ایران امریکا ڈیل میں عرب ممالک کے تحفظ کی ضمانت شامل ہونی چاہیے۔

    21 مناظر