Site icon Meritnews

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی مسقط کے دورے کے بعد دوبارہ پاکستان پہنچ گئے

ایرانی حکام نے کہا ہے کہ عباس عراقچی پاکستان کے دورے کے بعد روس جائیں گے۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کی قیام امن کےلیے کوششوں کو خیر مقدم کہہ اور پاکستان کے دورے کو نہایت سود مند قرار دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے جنگ کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لیے قابلِ عمل فریم ورک کے حوالے سے موقف پیش کیا، دیکھنا ہے کہ امریکا واقعی سفارت کاری کے لیے سنجیدہ ہے یا نہیں؟

واضح رہے اِس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے دورۂ اسلام آباد میں وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی تھی۔

Exit mobile version