• امریکا کے دوسرے ممالک پر فوجی حملے صرف تیل کے لیے ہیں: روس

    روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی دوسرے ممالک میں فوجی مداخلتیں صرف تیل کے لیے ہیں۔
    روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ تمام امریکی مداخلتیں تیل کے لیے ہیں، امریکا اپنی فوجی مداخلتوں کو چھپاتا نہیں جو سب کی سب تیل سے جڑی ہیں، ایران اور وینزویلا کی مثال ہمارے سامنے ہے؎

    انہوں نے کہا کہ امریکا توانائی وسائل کے حصول کے لیے دوسرے ممالک پر حملہ کرتا ہے، امریکا عالمی توانائی منڈیوں پر غلبہ حاصل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن اپنے مفادات کے لیے بغاوتوں، اغوا اور حتیٰ کہ رہنماؤں کے قتل جیسے طریقے بھی اختیار کرتا ہے، امریکی طرز عمل سے بین الاقوامی قوانین کی حیثیت کمزور ہو رہی ہے۔

    روسی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ امریکا کی وجہ سے دنیا میں اب جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا تصور غالب آ رہا ہے۔

    24 مناظر