ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ مختصر دورے پر پاکستان پہنچے ہیں عباس عراقچی وزیراعظم شہبازشریف سے بھی ملاقات کریں گے
دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ ایرانی وفد بھی ہے۔
اُن کے طیارے نے نور خان ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ وہ آج رات پاکستان میں قیام کریں گے اور متوقع طور پر ہفتے کی دوپہر روانہ ہوجائیں گے، ان کا مسقط اور روس جانے کا بھی ارادہ ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آج رات وہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار و دیگر سے بھی ملاقاتیں کریں گئے، عباس عراقچی مختصر ٹیم کے ہمراہ پاکستان آئے ہیں۔
یاد رہیے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد کے بعد مسقط اور ماسکو کے اپنے غیر ملکی دورے بھی کریں گے۔
