• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • بلوچستان کا نیا وزیراعلیٰ کون ؟

    بلوچستان کے نئے وزیر اعلیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی آج جمع ہو رہے ہیں، نئے قائد ایوان کا انتخاب کل اسمبلی اجلاس میں ہوگا۔ عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ اور میر جان جمالی اسپیکر کے مضبوط امیدوار ہیں۔
    جام کمال کے وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد نئے قائد ایوان کے لیے کاغذات نامزدگی آج بلوچستان اسمبلی میں شام 5 بجے تک جمع ہونگے۔ جس کے بعد قائد ایوان کا انتخاب کل صبح 10 بجے اسمبلی اجلاس میں کیا جائے گا۔

    سابق وزیر اعلیٰ اور سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو بلا مقابلہ قائد ایوان منتخب ہو سکتے ہیں۔ اسمبلی سے قائد ایوان کے انتخاب کے بعد شام کو نئے وزیر اعلیٰ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

    Advertisements
    141 مناظر