Site icon Meritnews

پاسداران انقلاب کی آبنائے ہرمز میں بڑی کارروائی

ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز میں خلاف ورزیوں کے الزام میں دو بحری جہازوں کو روک کر ایرانی حدود میں منتقل کر دیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب نے جہازوں کی شناخت ایم ایس سی فرانسسکا اور ایپامینوڈس کے نام سے کی ہے، ایم ایس سی فرانسسکا کا تعلق اسرائیل سے بتایا گیا ہے۔

ایرانی بحریہ کے مطابق دونوں جہاز بغیر اجازت سرگرم تھے اور بار بار قواعد کی خلاف ورزیاں کر رہے تھے، ان کی جانب سے نیویگیشن سسٹم میں رد و بدل کیا گیا تھا، دونوں جہازوں کو آبنائے ہرمز میں سیفٹی کو خطرے میں ڈالنے پر قبضے میں لیا گیا، جنہیں ایرانی ساحل پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

پاسداران انقلاب نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایران کی جانب سے اعلان کردہ قوانین کی خلاف ورزی یا محفوظ گزرگاہ کے منافی کسی بھی سرگرمی پر مسلسل نظر رکھی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کن اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Exit mobile version