Site icon Meritnews

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کی درخواست پر ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران کے خلاف حملہ فی الحال مؤخر کیا جا رہا ہے تاکہ ایرانی قیادت اور نمائندے متفقہ تجویز پیش کر سکیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع برقرار رہے گی جب تک ایران کی جانب سے تجویز پیش نہیں کی جاتی اور مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ جاتے،

امریکی صدر نے کہا کہ امریکی فوج کو ہدایت دی ہے کہ ایران کے خلاف ناکہ بندی جاری رکھی جائے اور دیگر تمام معاملات میں مکمل طور پر تیار رہا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی حکومت اندرونی طور پر شدید تقسیم کا شکار ہے جو کہ غیر متوقع نہیں۔

اس سے پہلے امریکی ٹی وی سے گفتگو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا ایران کا معاملہ بڑی ڈیل کیساتھ ختم ہو جائے گا، دونوں فریقین آپس میں بیٹھیں گے تو ڈیل ہو جائے گی، مجھے اس معاملے میں جلدی نہیں، امریکا جنگ ختم کرنے کیلئے ایران کے ساتھ معاہدہ کر لے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جے ڈی وینس اور امریکی حکام مذاکرات کیلئے پاکستان کا دورہ کریں گے، ایران جس نہج پر ہے اسے معاہدہ کرنا ہی پڑے گا، صدر ٹرمپ نے ایرانی قیادت سے مذاکرات سے قبل خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

Exit mobile version