Site icon Meritnews

خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کا 51 واں اجلاس آج طلب کیا گیا تھا، تاہم اسے مؤخر کر دیا گیا، اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس میں صوبے کے اہم انتظامی اور پالیسی امور پر غور کیا جانا تھا۔

Exit mobile version