
امریکا کا تجارتی جہاز پر قبضہ،ایران نے اقوام متحدہ میں شکایت درج کروا دی
ایران نے امریکا کی جانب سے خلیج عمان میں جہاز پر قبضہ اور عملہ یرغمال بنانے کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت درج کروا دی۔
ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی تجارتی جہاز کا قبضہ غیر قانونی اور وحشیانہ عمل ہے، جہاز پر قبضہ بین الاقوامی قوانین اور جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ایران نے کہا ہے کہ یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور عالمی بحری تنظیم فوری مداخلت کرے، امریکی اقدام کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
تہران حکومت نے مزید کہا ہے کہ جہاز اور عملے کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں، کارروائی کے دوران عملے اور ان کے اہل خانہ کو دھمکایا بھی گیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جہاز پر حملہ سمندری قزاقی اور دہشت گردی ہے،امریکا خطے میں بگڑتی صورتحال کا مکمل ذمہ دار ہے، ایران اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے گا۔
14 مناظر