Site icon Meritnews

اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع تمام سرکاری دفاتر کیلئے اہم حکم جاری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع تمام وفاقی سرکاری دفاتر کیلئے اہم حکم جاری کر دیا گیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کیلئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ریڈ زون کے تمام سرکاری دفاتر 20 اپریل بروز پیر ورک فرام ہوم کریں گے۔

تمام افسران اور سیکرٹریٹ سٹاف کو سٹیشن پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، جس کے تحت ضرورت پڑنے پر عملے کو مختصر نوٹس پر دفتر طلب کیا جا سکے گا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان ہدایات کا اطلاق ریڈ زون میں موجود تمام وفاقی سرکاری اداروں پر ہوگا۔

Exit mobile version