وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریباً 45 منٹ تک تفصیلی اور دوستانہ گفتگو ہوئی
گفتگو کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے 11-12 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطحی وفد بھیجا، جس کی قیادت محمد باقر قالیباف اور عباس عراقچی نے کی۔
وزیراعظم نے صدر پزشکیان کو سعودی عرب، قطر اور ترکیہ سمیت دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ یہ روابط خطے میں پائیدار امن کے لیے سفارتی کوششوں کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔
انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورہہ تہران کے دوران ہونے والی تعمیری بات چیت پر بھی ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
اس موقع پر صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کی امن کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔
