• ایران امریکا مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے: عرب میڈیا کا دعویٰ

    الجزیرہ نے دو پاکستانی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

    عرب میڈیا سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں نے کہا کہ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعہ سے پہلے متوقع ہے اور ان کا یہ اندازہ کئی عوامل پر مبنی ہے۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے دو لاجسٹک طیارے نور خان ائیر بیس پر اتر چکے ہیں، ائیرپورٹ سے اسلام آباد کے ریڈ زون تک جانے والی سڑکیں عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں جو سکیورٹی کے سخت انتظامات کی نشاندہی کرتی ہیں
    ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد کے ہوٹلز کو مہمانوں سے خالی کروایا جا رہا ہے اور جمعہ تک کسی نئی بکنگ کی اجازت نہیں ہے۔

    دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی ٹریفک تاحکم ثانی بند کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بھی پمز اسٹیشن سے لیکر پاک سیکرٹریٹ تک مکمل بند کر دی گئی ہے

    58 مناظر