Site icon Meritnews

محمود اچکزئی پی ٹی آئی قیادت سے ناراض

مردان میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے شرکت نہ کرنے کا امکان ہے
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی مردان جلسے کے حوالے سے اعتماد میں نہ لینے پر تحریک انصاف کی قیادت سے نالاں ہیں۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مردان جلسے کی تاریخ کا انتخاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نےکیا جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جلسے اور احتجاج کا اختیار محمود اچکزئی کو دیا ہے۔

ذرائع پی ٹی آئی نے یہ بھی بتایا کہ جلسے میں شرکت سے متعلق عاطف خان نے محمود اچکزئی کو کال کی تھی تاہم جلسے میں شرکت پر محمود اچکزئی نے آمادگی ظاہر نہیں کی۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر مینا خان نے بتایا کہ محمود اچکزئی کی مشاورت سے تمام امور دیکھے جائیں گے، مردان جلسے کے احکامات بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے تھے۔

Exit mobile version