
امریکا نے روسی تیل کی خرید و فروخت پر پابندیاں مزید ایک مہینے کیلئے ہٹا دیں
امریکا نے روسی تیل کی خرید و فروخت پر پابندیاں مزید ایک مہینے کے لیے ہٹا دیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ روس سے تیل 16 مئی تک بغیر کسی پابندی کے خریدا جا سکے گا، اس اقدام کا مقصد بین الاقوامی منڈیوں میں پیدا ہونے والی تیل کی قلت کو دور کرنا ہے۔
اس چھوٹ کے لیے شرط یہ ہے کہ یہ تیل پہلے سے ہی آئل ٹینکرز پر لدا ہو اور سمندر میں موجود ہو۔
اس فیصلے کو توانائی کی عالمی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے واشنگٹن کی کوششوں کے حصے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو خطے میں حالیہ تنازعات کے بعد بڑھی ہیں۔
لائسنس کے متن میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اس استثنیٰ میں ایران، کیوبا اور شمالی کوریا سے متعلق لین دین شامل نہیں ہے، یعنی ایرانی تیل کی برآمدات پر پابندیاں برقرار ہیں۔
واضح رہے امریکا نے پہلے بھی ایک ماہ کے لیے روس کے تیل سے پابندیاں ہٹائی تھیں جو 11 اپریل کو دوبارہ نافذ کر دی گئی تھیں۔
دوسری طرف ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز مکمل کھولنے کے اعلان پر تیل کی عالمی منڈیوں میں قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
52 مناظر