• ڈیزل سستا ہونے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا اطلاق

    ڈیزل سستا ہونے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا اطلاق کیا کیا ہے۔
    ذرائع کے مطابق انٹر سٹی اور بین الصوبائی کرایوں میں 5 فیصد تک کمی کر دی گئی ہے، نئے کرایہ نامے کے مطابق لاہور سے مختلف شہروں کے کرایے بھی کم کر دیے گئے ہیں۔

    لاہور تا کراچی کرایہ 5390 سے کم ہو کر 5120 روپے، لاہور تا حیدرآباد کرایہ 5020 سے کم ہو کر 4770، لاہور تا مورو کرایہ 4550 سے کم ہو کر 4320 روپے جبکہ لاہور تا سکھر کرایہ 3630 سے کم ہو کر 3450 روپے کر دیا گیا ہے۔

    لاہور تا صادق آباد کرایہ 2370 سے کم ہو کر 2250 روپے، لاہور تا رحیم یار خان کرایہ 2370 سے کم ہو کر 2250 روپے، لاہور تا خان پور کرایہ 2370 سے کم ہو کر 2250 روپے، لاہور تا احمد پور شرقیہ کرایہ 2160 سے کم ہو کر 2050 روپے جبکہ لاہور تا لودھراں کرایہ 1970 سے کم ہو کر 1870 روپے کم کر دیا گیا ہے۔

    نئے کرایہ نامے کے مطابق لاہور تا بہاولپور کرایہ 1970 سے کم ہو کر 1870 روپے، لاہور تا ملتان کرایہ 1970 سے کم ہو کر 1870 روپے، لاہور تا مظفر گڑھ کرایہ 2160 سے کم ہو کر 2050 روپے، لاہور تا لیہ کرایہ 2350 سے کم ہو کر 2230 روپے جبکہ لاہور تا ڈیرہ اسماعیل خان کرایہ 3285 سے کم ہو کر 3120 روپے کر دیا گیا ہے۔

    مزید براں لاہور تا بنوں کرایہ 2510 سے کم ہو کر 2380 روپے، لاہور تا بکر کرایہ 2720 سے کم ہو کر 2580 روپے اور لاہور تا کوٹ ادو کرایہ 2340 سے کم ہو کر 2220 روپے کر دیا گیا ہے۔

    ٹرانسپورٹرز کو نئے کرایہ نامے پر فوری عملدرآمد کی بھی ہدایت کی گئی ہے جبکہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے سخت خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیس گیس ہے۔

    29 مناظر