Site icon Meritnews

امریکی صدر کے مشیر برائے عرب و افریقی امور کی شہباز شریف سے ملاقات

امریکہ کے صدر کے مشیر برائے عرب اور افریقی امور مسعد بولوس کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات ترکیہ کے شہر انطالیہ میں منعقدہ پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے امریکی صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا اور کہا کہ ٹرمپ کے کردار کے باعث گزشتہ سال پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی۔
وزیراعظم نے لبنان میں جنگ بندی پر بھی صدر ٹرمپ کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان کی امن کوششوں، جنگ بندی اور تاریخی اسلام آباد مذاکرات پر گفتگو کی گئی، وزیراعظم نے پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
امریکی مشیر نے صدر ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، امریکی مشیر نے خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

ملاقات کے دوران پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے میں امریکہ کی دلچسپی کا بھی اعادہ کیا گیا

Exit mobile version