Site icon Meritnews

وزیراعظم شہباز شریف اہم سرکاری دورے پر ترکیہ کے شہر انطالیہ پہنچ گئے

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق انطالیہ کے گورنر ہلوسی شاہین نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا، اس موقع پر پاکستان کے ترکیے میں سفیر یوسف جنید اور اعلیٰ سفارتی اہلکار بھی موجود تھے۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم کل پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم فورم میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرنے کے لیے ’لیڈرز پینل‘ میں شرکت کریں گے
وزیراعظم کی صدر رجب طیب ایردوان اور دیگر اہم عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے ایران اور امریکا کے مابین مذاکرات کی کوششیں مزید تیز ہوگئی ہیں۔ دونوں مملک کے درمیان اسلام آباد میں بات چیت کا دوسرا دور آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

ایک جانب فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کا دورہ کیا تو دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب اور قطر کا دورہ مکمل کرکے ترکیہ پہنچے ہیں

Exit mobile version