• ملک بھر میں شدید بجلی بحران، شارٹ فال 5 ہزار میگا واٹ سے بڑھ گیا

    ملک بھر میں توانائی کا بحران شدت اختیار کر گیا، بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگا واٹ سے بڑھ گیا۔
    پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 726 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے، بجلی کی پیداوار 14 ہزار 274 میگاواٹ، جبکہ بجلی کی طلب 20 ہزار میگاواٹ ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں پن بجلی کی پیداوار 1 ہزار 530 میگاواٹ، تھرمل پیداوار 7 ہزار 814 میگاواٹ ہے۔

    اس کے علاوہ ملک میں سولر پیداوار 450 میگا واٹ، ونڈ انرجی کی پیداوار ایک ہزار 490 میگاواٹ، نیوکلیئر پیداوار 2 ہزار 890 میگا واٹ ہے، جبکہ بیاس پاور پلانٹ 100 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق طلب اور رسد میں اس بڑے فرق کے باعث لوڈ مینجمنٹ میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں، جبکہ شہریوں کو بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

    ایل این جی پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار رُک گئی

    دوسری جانب پاکستان میں ایل این جی امپورٹ صفر ہونے سے ایل این جی پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار رک گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حویلی بہادر شاہ، بھیکی اور نندی پور پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار نہ ہونے کے برابر ہے، ساہیوال پل پاور پلانٹ کی پیداوار بھی تقریباً بند ہے، 969 میگا واٹ نیلم جہلم بند، پن بجلی منصوبے سے بھی بجلی پیدا نہیں ہو رہی۔

    ذرائع کے مطابق ٹرانسمیشن لائنز بھی مکمل صلاحیت سے بجلی ترسیل کرنے سے قاصر ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا سسٹم بھی اوور لوڈڈ ہے۔

    17 مناظر