پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں کمی کرنے کی تیاری کرلی گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی بھجوائی سمری منظور کر لی، جبکہ جرمانوں میں کمی کی سمری پنجاب اسمبلی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
سمری کے مطابق موٹرسائیکل کا چالان 2 ہزار سے کم کر کے 1 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، رکشے کا چالان 3 سے 1 ہزار کر دیا، جبکہ سنگین خلاف ورزی پر 2 ہزار ہو گا۔
دوسری جانب کار اور جیپ کا چالان 5 ہزار سے کم کرکے 3 ہزار روپے کر دیا گیا، تاہم موٹرسائیکل، رکشے اور کار میں اوور سپیڈنگ کے جرمانوں کو برقرار رکھا گیا ہے، اور 2 ہزار سی سی اور دیگر لگژری وہیکلز کا جرمانہ 20 ہزار سے کم کر کے 10 ہزار کر دیا گیا ہے۔
سمری کے مطابق 2 ہزار سی سی وہیکلز کا کم سے کم جرمانہ 2 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 10 ہزار ہو گا، مزدا، کوسٹرز، چھوٹی مسافر وین لائیٹ وہیکلز کا جرمانہ 20 ہزار سے 7 ہزار کر دیا گیا، جبکہ ٹرک، بسوں اور دیگر ہیوی وہیکلز کا جرمانہ 20 ہزار سے کم کر کے 10 ہزار کر دیا گیا۔
علاوہ ازیں، لائیٹ اور ہیوی وہیکلز کی دیگر خلاف ورزیوں پر بھی 10 ہزار روپے کے جرمانہ کم کئے گئے۔
