• وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے سرکاری دورہ سعودی عرب کیلئے روانہ

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے سرکاری دورہ سعودی عرب کیلئے روانہ ہو گئے۔
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف 15 سے 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔

    وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سنیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

    سعودی عرب و قطر کے دوطرفہ دوروں میں وزیراعظم دونوں ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ دوطرفہ تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و سلامتی پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

    وزیر اعظم پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کے لیے ترکیہ کا بھی دورہ کریں گے، فورم کے دوران وزیر اعظم دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ فورم میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرنے کے لیے “لیڈرز پینل” میں شرکت کریں گے۔

    علاوہ ازیں، فورم کے موقع پر وزیراعظم کی صدر رجب طیب ایردوان اور دیگر اہم عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔

    36 مناظر