• امریکا فیصلہ کرے ایران کا اعتماد جیتنے کیلئے تیار ہے یا نہیں: ایرانی سپیکر باقر قالیباف

    سوشل میڈیا پربیان جاری اپنے بیان میں محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتہائی مفصل، سنجیدہ اور چیلنجز سےبھرپور مذاکرات کیے، ہم نے نیک نیتی سے بہترین تجاویز پیش کیں۔
    اُنہوں نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات میں کچھ پیشرفت ہوئی ہے، امریکا کو فیصلہ کرنا ہوگا وہ ایران کا اعتماد جیتنے کیلئے تیار ہے یا نہیں، امریکا نے ایک سال میں 2بار ایران پر حملہ کیا۔

    ایرانی سپیکر کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو ہمارا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے، امریکی دھمکیوں کا ہمارے لوگوں پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔
    ایرانی سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا کو فیصلہ کرنا ہوگا وہ ایران کا اعتماد جیتنے کیلئے تیار ہے یا نہیں۔

    48 مناظر