• پاکستان کا فوجی دستہ دو طرفہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودیہ پہنچ گیا

    سعودی عرب کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایک فوجی دستہ دو طرفہ اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے کے تحت کنگ عبدالعزیز ائیر بیس پہنچ گیا ہے۔

    ایکس پر جاری بیان میں سعودی وزارت دفاع نے بتایا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان طے پانے والے مشترکہ اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے کے تحت اسلامی جمہوریہ پاکستان کا ایک فوجی دستہ مشرقی علاقے میں واقع کنگ عبدالعزیز ائیر بیس پر پہنچ گیا ہے۔

    سعودی وزارت دفاع کے مطابق یہ پاکستانی دستہ پاک فضائیہ کے لڑاکا اور معاون طیاروں پر مشتمل ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کی افواج کے درمیان فوجی تعاون کو مضبوط بنانا، عملی تیاری کی سطح کو بلند کرنا اور علاقائی و عالمی سطح پر امن و استحکام کو فروغ دینا ہے۔

    46 مناظر