Site icon Meritnews

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج بڑی کمی کا امکان

Hand holding fuel nozzle to refuel gasoline for car at petrol filling station

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سمری آج وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوائی جائے گی، حتمی اعلان رات کو کیا جائے گا۔

اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے، عوام کو تیل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق آج خوشخبری دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت آج عوام کو ریلیف فراہم کرے گی۔

Exit mobile version